متعلق
شکاگو کوویڈ ریسورس فائنڈر کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو کے دوران شکاگو اور کک کاؤنٹی میں لوگوں تک تازہ ترین اور مصدّقہ معلومات پہنچانے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔
سٹی بیورو جو کہ شکاگو کے ساؤتھ سائڈ میں قائم ایک غیر منافع بخش اور غیر جانبدار انہ میڈیا لیب ہے، نے یہ ویب سائٹ بنائی اور وہی اس کا انتظام و انصرام کرتی ہے۔ ہمارا مشن ایک موئثر اور منصفانہ میڈیا تیار کرنے کے لیے علاقے کی عوام کو متحد کرنا ہے۔
اس سائٹ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور ہم جلد ہی مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ لا رہے ہیں۔ اگر آپ کوئی نیا وسیلہ تجویز کرنا چاہتے ہیں ، تصحیح کرنا چاہتے ہیں یا اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں جائیں یا info@citybureau.org پر ای میل کریں۔
کیا ٹیکسٹ میسج سے اس وسیلے تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
آپ "" Covid"" لکھ کر 2280-436 (312) پر ٹیکسٹ کریں اور اپنے فون پرتمام وسائل کی فہرست حاصل کریں۔
کیا انٹرنیٹ تک رسائی کی فکر ہے؟
سٹی بیورو عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے مقامی گروپس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انفارمیشن ایڈ نیٹ ورک پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ہم کمیونٹی کے ان افرادسے جن کی انٹرنیٹ تک محدود رسائی ہے، ان کو افواہوں کی حقیقی جانچ پڑتال کرنے ، سوالوں کے جوابات لینے اور مقامی صحافیوں سے ملانے کے لئےرابطہ کررہے ہیں ۔ اگر آپ انفارمیشن ایڈ نیٹ ورک میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اپنا نام یہاں درج کروائیں۔
شکریہ
ہم شکاگو یونائیٹڈ فار ایکویٹی ، روہنگیا کلچرل سنٹر ، ویسٹ سائیڈ یونائیٹڈ ، آرگنائزڈ کمیونٹیز اگینسٹ ڈیپورٹیشن ، دی مڈل ایسٹرن امیگرنٹ اینڈ رفیوجی الائنس (MIRA) ، آسٹن کمنگ ٹوگیدر ، دی گڈی شاپ اوردی فائر ہاؤس کمیونٹی آرٹس سینٹر سمیت اپنے تمام ساتھیوں کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان تمام وسائل کی فہرستیں سٹی بیورو کی ایڈیٹوریل ٹیم کی اصل تحقیق سے لی گئی تھیں اور موجودہ فہرستیں ترتیب دینے کے لیے سٹی آف شکاگو، بلاک کلب شکاگو، ساؤتھ سائڈ ویکلی، ویسٹ سائڈ یونائیٹڈ، اسیون اور آئی سی آئی آر آر کا شکریہ۔